Sunday, 7 October 2018

Indian cost guard me SSC pass k ly Vacancies.

*دسویں پاس طلبہ کے لیے انڈین آرمی (بحری فوج) میں نوکری کا سنہرا موقع.*
ناویک (ملاح) زمرے کے تحت آنے والی  پوسٹ کے لئے 15/ اکتوبر 2018ءسے آن لائن درخواست مطلوب ہے..... 
*ضروری تعلیمی لیاقت*
انڈین آرمی(بحری فوج)کی جانب سے ناویک (ملاح) کے لیے یہ آسامیاں بھری جائے گی. امیدوار ایس ایس سی میں  پچاس فی صد سے کامیاب ہونا چاہے. 
 *آسامیاں اور کام کی نوعیت * 
1 خانساماں cook
دیے گئے مینو کے اعتبار سے vegetarian اور non vegetarian کھانا بنانا. اس طرح وقتاً فوقتاً دیے جانے والے دیگر کام. 
2.مہتمم steward
کینٹین کا نظم و ضبط، اکاونٹ کی تفصیلات دیکھنا، اسٹور روم کی نگرانی، اور وقتاً فوقتاً دیے جانے والے دیگر کام. 
*عمر*
یکم اپریل 2019ء کو امیدوار کی عمر 18/ سال سے 22/ سال کے درمیان ہونی چاہیے. ایس سی/ایس ٹی زمرے کے لیے 5/ سال اور او بی سی زمرے کے لیے 3/ سال کی رعایت دی گئی ہے. 
*تنخواہ اور دیگر سہولیات*
ابتدائی ناویک (ملاح)بیسک اسکیل 21700/ ہوگا. جس سے کل تنخواہ 25/ تا 27/ہزار ہوگی. پوسٹنگ کی جگہ کی مناسبت سے کم وبیشی ہو سکتی ہے.
 *دیگر سہولیات*
1.مفت میڈیکل سروس اپنے اہل خانہ اور سرپرستوں کے لیے. 
2. رہائش کا انتظام 
3. 45/دنوں کی چھٹی، 8/ دنوں کی سی ایک، اور تفریحی مقامات کی سیر کے لئے مفت سفر پاس
4. اور وقتاً فوقتاً دی جانے والی دیگر سہولیات. 
*پروموشن کے مواقع*
پروموشن کے زریعہ اہم افسر(پردھان ادھیکاری) کے عہدے تک پہچا جا سکتا ہے. 
*آن لائن درخواست کی آخری تاریخ*
15/ تا 29/ اکتوبر 2018ء شام پانچ بجے تک امیدوار اپنی درخواست فارم بھرسکتے ہیں.
*درخواست کیسے کی جائے*
درخواست صرف آن قبول کی جائے گی آن لائن درخواست کے لیے اس www.joinindiancoastguard.gov.in اس ویب سائٹ پر کلک کریں. 
*بھرتی کا طریقہ کار*
یہ بھرتی تین مرحلوں میں کی جائے گی. 
1. آن لان درخواست دینے والے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا. 
2. امتحان کے زریعہ امیدواروں کی تعداد محدود کی جائے گی. 
3. جسمانی طور مظبوطی کا جانچ کی جائےگی_

نوٹ:- انڈین آرمی (بحری فوج) کا مغربی زون کا ہیڈ آفیس ممبئی مہاراشٹر میں ہے. 
امیدواروں کو یہ صلاح دی جاتی ہے کہ درخواست بھرنے  سے پہلے اشتہار کا باریک بینی سے مطالعہ کریں. 

اس طرح کی سرکاری نوکری کے مواقع کی معلومات کے لئے ہفتہ روزہ رہنمائے برار (اکولہ)کا مطالعہ کریں_ اور aneesbeldar.blogspot.com اس بلاگ پر وزٹ کرتے رہیں


Click for advertisement 
Starting.... 15 October 2018... 
Advertisement

news in Weekley RAHENUMA-E-BRAR 
7 October 2018




No comments:

Post a Comment