🌙🌙بدر ایجوکیشن اینڈ ملٹی پرپز سوسائٹی کھام گاوں کی ایک اور تاریخی و فخریہ تعلیمی کارکردگی 🌙🌙
🎯🎯کھام گاوں میں TAIT کی کامیاب تاریخی رہنمائی نشت کا انعقاد۔🎯🎯
👍👍ریاست میں سب سے پہلے کھام گاوں شہر رہنمائی نشت۔۔👍👍
💥💥مختلف مقامات کے 100 سے زائد طلباء ہوئے مستفید ۔💥💥
✍ حکومت مہاراشٹر کی جانب سے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی تقرری کے لئے
Teachers Aptitude
and Intelligence Test۔
ٹیچرس اپٹیٹیوڈ و اینٹلی جنس ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا۔ اس تیسٹ کی نوعیت۔نصاب ۔ مواد کو لیکر طلباء میں بے چینی تھی۔اس کو محسوس کرتے ہوئے علاقے کی فعال تعلیمی ۔سماجی۔و ادبی تنظیم ۔" بدر ایجوکیشن اینڈ ملٹی پرپز سوسائٹی کھام گاوں " نے اس ضمن میں پہل کرتے ہوئے اردو طلباء کے لئےمفت رہنمائی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ 12 نومبر کو الہدی انگلیش اسکول میں منعقدہ اس ورکشاپ میں رہنمائی کے لئے بطور خاص علی انجم رضوی جلگاوں اور ممبرا تھانہ سے انیس بیلدار مدعو تھے۔دونوں حضرات نے اس ٹیسٹ کے ضمن میں طلباء کی تسلی بخش رہنمائی کی۔اور اس ٹیسٹ کولےکر تمام شک وشہبات کو دور کیا۔
اس ورکشاپ میں
امراوتی۔دریا پور۔ رسوڑ آکوٹ۔مانا۔آکولہ۔ہیورکھیڑ ۔پانچگاون ۔ لوہارا۔موتلہ۔لوہار ۔چکھلی ۔بالاپور۔ملکاپور ۔ ناندورہ ۔بلڈانہ ۔شیگاوں ۔پی راجہ۔ امڑاپور۔
وغیرہ دوردراز مقاموں سے تقربنا 100 سے زایدطلبات اور طلباء نے شرکت کرکے اس ورکشاپ سے استفادہ حاصل کیا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی بدر ایجوکیشن اینڈ ملٹی پرپز سوسائٹی نے TET کے لئے بھی ایک روزہ تربیت ورکشاپ منعقد کیا تھا جس میں علی انجم رضوی نے رہنمائی کی تھی
اس رہنمائی کی وجہ سے TET میں کامیاب طلباء کا اس ورکشاپ میں استقبال کیا گیا۔۔
اس تاریخی و تربیتی نشست کو کامیاب بنانے کے لیے بدر ایجوکیشن اینڈ ملٹی پرپز سوسائٹی کے عہداران و اراکین کے علاوہ انور شیخ محمود خان سر شعیب اللہ خان اور سمع اللہ بیگ نے خوب محنت کی۔
کنوینر
واثق نوید
کھام گاوں
No comments:
Post a Comment