Saturday, 8 December 2018

مہاراشٹر میں ہوگی 72 ہزار آسامیوں کے لیے میگا بھرتی

وزیر اعلیٰ دیویندرفڑنویس نے ودھان سبھا میں نے اعلان کیا کہ 72 ہزار آسامیوں کے لیے کی جائے گی میگا بھرتی۔

تھانہ۔(انیس بیلدار کے ذریعے)۔ریاست مہاراشٹر میں سرکاری ملازمین کی بھرتی سے پابندی کو ختم کرتے ہوئے تقریبا۷۲ ہزار آسامیوں کے لئے میگا بھرتی کرنے کا اعلان وزیر اعلیٰ دیویندرفڑنویس نے ودھان سبھاک میں سرمائی اجلاس کے آخر ی دن کیا اورحکومت کی جانب سے اس کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔         aneesbeldar.blogspot.com

حکومت مہاراشٹر کے مختلف محکمے محصول، زراعت، صحت وغیرہ محکموں میں یہ میگا بھرتی ہوگی۔ابھی مختلف محکموں میں مختص آسامیوں کے روسٹر کی جانچ کا کام مکمل ہوتے ہی اس میگا بھرتی کا اشتہار شائع کیا جایے گا اور فروری میں ایک ہی دن میں اس کے لیے امتحانات منعقد کیے  جایں گے۔                                  aneesbeldar.blogspot.com

اس کے متعلق مزیدمعلومات دیتے ہوئے حکومت مہاراشٹر جنرل ایڈمینسٹریشن کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری سیتارام کنٹے کہا کہ ریاست کے مختلف محکموں میں ملازمین کی بہت ساری پوسٹ خالی ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین پر کام کا اضافی بوجھ پڑ رہاتھا اس لیے مختلف تنظیموں نے بھرتی کرانے کا مطالبہ کیا تھا اسی بنا ءپر یہ بھرتی کی جا رہی ہے۔ حکومت کے مختلف محکموں سے تعاون ومشورہ کر کے مناسب منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ ۸۲ فروی تک اس بھرتی کے تمام مراحل کو مکمل کرتے ہوئے کامیاب امیدواروں کو تقری کی جاسکے۔                                                             aneesbeldar.blogspot.com

کس محکمے میں کتنی پوسٹ خالی ہیں ؟
Sr.No
Department
Vacant Post
1
Public Health Department
10568
2
Home Department
7111
3
Agriculture Department
2500
4
Urban Development Dep
1500
5
PWD
8337
6
Rural Department
11000
7
Water Resources
8227
8
Water Conservation
2423
9
Animal Husbandry
1047

aneesbeldar.blogspot.com

۷۲ ہزار پوسٹ میں سے کچھ پوسٹ کے لیے مہاراشٹر پبلیک سروس کمیشن کے ذریعہ تقرری کی جائے گی۔ضلعی سطح پر ایک سلیکشن کمیٹی بنائی جائے گئی ۔ اپریل مئی میں ہونے والے پارلیمانی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کے نفاظ سے پہلے اس بھرتی کو مکمل کرنے کا لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔
انیس بیلدار
ریاستی نائب صدر ،اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھٹنا ممبرا تھانے۔
8097823477    aneesbeldar.blogspot.com

News Published in Urdu weekly "Rhanuma-e-Barar from Akola Maharashtra Dated 9th of December 2018 "








No comments:

Post a Comment