Please Avoid copy paste
30 سال کی سروس یا 55 سال کی عمر میں سبکدوشی کے متعلق حکومت مہاراشٹر کا جی آر کےحقائق اور افواہیں.

.بتاریخ 19 جون 2019 کو حکومت مہاراشٹر کے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے ایک جی آر جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ مہاراشٹر سول سروس ایکٹ 1984 (4) کے ایکٹ 9 اور ایکٹ 65 کے تحت مفاد عامہ کے لئے غیر موزوں اور نامناسب خدمات کا مظاہرہ کرنے والے سرکاری ملازمین کو عمر کے 50/55 سال یا اپنی خدمت کے 30 سال دونوں میں سے جو پہلے ہو اس صورت میں ایسے ملازمین کی خدمت یا سروس کا جائزہ لے کر ان کو مقررہ معیاد سے پہلے سبکدوش کیا جائے گا.
🛑 کب اور کن ملازمین کی خدمات کا جائزہ لیا جائے گا ؟ 🛑
A - Gazetted post (class A & B)
1 - ایسے ملازمین جو اپنی عمر کے 35 سال سے پہلے ہی نوکری حاصل کرچکے ہیں تو ان کی عمر 50 سال ہونے پر یا ان کی خدمات 30 سال ہونے پر ان کی خدمات کا جائزہ لیا جائے گا.
2 - ایسے ملازمین جو اپنی عمر کے 35 سال بعد نوکری حاصل کرچکے ہیں تو ان کی عمر 55 سال ہونے پر ان کی خدمات کا جائزہ لیا جائے گا.
B - Non Gazetted post (class B, C & D)
ایسے ملازمین جن کی عمر 55 سال یا ان کی خدمات 30 سال ہونے پر ان کی خدمات کا جائزہ لیا جائے گا.
Please avoid copy paste
Please avoid copy paste
🛑 خدمات کے جائزے کی کسوٹی 🛑
سرکاری ملازمین کی ہر سال کی جانے والی کارکردگی رپورٹ یعنی سی آر गोपनीय अहवाल میں "चांगला" اس سے کم درجہ کا ریمارکس نہیں ہونا چاہیے.
پہلا جائزہ سن 2017 - 2018 کے سی آر کے مطابق کیا جائے گا.
🛑خدمات کے جائزے کے متعلق عام ہدایات🛑
1 - ہر محکمہ اپنی اپنی جائزہ کمیٹی تشکیل دے گا اور یہ کمیٹی اپنا کام ہر سال 31 ڈسمبر تک مکمل کرے گی.
2 - جائزہ کمیٹی ہر سال یکم اگست کو جن ملازمین کی عمر 54/49 سال ہوگی یا ان کی خدمات 30 سال ہوگی ہو ایسے تمام ملازمین کی ایک فہرست تیار کرے گی.
3 - ہر محکمے کی جائزہ کمیٹی اپنے ماتحت ملازمین کی فہرست تیار کرے گی.
4 - 31 مارچ تک تمام ملازمین کے سی آر جائزہ کمیٹی تک جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے.
5 - خدمات کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی پچھلے پانچ سالوں کے سی آر کا بھی مطالعہ کرے گی.
6 - کمیٹی اپنے ماتحت ملازمین کے سی آر کے مطابق ان کی خدمات کا جائزہ یا جانچ پڑتال کرے گی اور خدمت کے لیے اہل اور نااہل ملازمین کی فہرست تیار کرے گی.
7 - خدمات کے جائزے میں جو ملازمین نااہل قرار پائے گئے ہیں ان ملازمین کو کمیٹی سبکدوشی کی تاریخ سے تین مہینے پہلے نوٹس جاری کرے گی
8 - ایسے ملازمین جن کو نوٹس موصول ہوا ہے وہ اس نوٹس کے خلاف اعلیٰ کمیٹی کے سامنے ایک مہینے کے اندر اپیل دائر کر سکتا ہے.
9 - ملازمین excess ہونے کی صورت میں جائزہ کی بنیاد پر ملازمین کو سبکدوش کرنے کی سفارش کمیٹی نہیں کر سکتی.
🛑 اس جی آر کو حاصل کرنے کے لیے نیچے کلک کریں 🛑
Government of Maharashtra ki GR k heading ki Image
No comments:
Post a Comment