*مہاراشٹر ٹی ای ٹی 19 جنوری کو.*
مہاراشٹر اسٹیٹ ایکزامنیشن کونسل پونہ کے کمشنر جناب تکارام سپے صاحب نے ایک سکیولر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت مہاراشٹر نے مہا ٹی ای ٹی 2019 کے امتحانات منعقد کرانے کی ذمہ داری MSCE PUNE کو سونپی ہے جس کے تحت یہ اہلیتی امتحان بروز اتوار 19 جنوری 2020 کو منعقد کیا جائے گا.
واضح رہے کہ حکومت مہاراشٹر نے پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی نوکری کرنے کے خواہاں امیدواروں کو اہلیتی امتحان پاس کرنا لازمی قرار دیا ہے. اس امتحان کے تعلق سے حکومت مہاراشٹر کے جی آر، امتحان کی نوعیت، نصاب، فیس اود دیگر ضروری معلومات
اس ویب سائٹ پر دی گئی ہے.
مہا ٹی ای ٹی 2019 کانظام الاوقات
آن لائن رجسٹریشن اور فیس ادائیگی کی تاریخ
آٹھ تا اٹھائس نومبر 2019
ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کی تاریخ
چار تا انئس جنوری 2020
امتحان کی تاریخ
پہلا پپیر 19 جنوری 2020 کو صبح 10:30 سے دوپہر 1 بجے تک.
دوسرا پیپر 19 جنوری 2020 کو دوپہر 2 بجے سے 4:30 بجے تک.
امتحان کے تعلق سے تمام تر معلومات وقتاً فوقتاً https://mahatet.in اس ویب سائٹ پر شائع کی جائے گی. امتحان دینے والے خواہش مند مستقبل کے اساتذہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنا رجسٹریشن کروائیں اور امتحان کی تیاری شروع کریں.
ہفتہ روزہ "رہنمائے برار" کی ٹیم کی جانب سے آپ کو امتحانات میں بہترین کارکردگی اور روشن مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کرتا ہے . ہمارے اخبار کے ذریعے آپ کو ٹی ای ٹی کے اپڈیٹ مہیا کرائی جائے گی.
Weekly "RAHENA - E- BARAR" AKOLA Maharashtra published News dated 10 November 2019
MSCE PUNE ki taraf maha TET 2019 ka notification


No comments:
Post a Comment